Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / پائیدار ترقی تعیش نہیں بلکہ ضرورت ،جئے رام رمیش کا تاثر

پائیدار ترقی تعیش نہیں بلکہ ضرورت ،جئے رام رمیش کا تاثر

جئے پور 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر جئے رام رمیش نے آج کہاکہ 8 فیصد شرح ترقی کے حصول اور ماحولیات کے تحفظ میں توازن قائم رکھنا اہم ہے، اور ساتھ ہی اُنھوں نے اِس مقصد کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے عوام کی طرف سے پہل کی ضرورت پر زور دیا۔ وہ یہاں جئے پور لٹریچر فیسٹیول کے دوران ایک سیشن سے مخاطب تھے۔ یہ فیسٹیول آج شروع ہوا۔ رمیش نے استدلال پیش کیاکہ ہندوستان کے لئے پائیدار ترقی کا حصول کلیدی حیثیت رکھتا ہے کیوں کہ یہ چیز اب اِس ملک کی ضرورت بن چکی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ نئی نوکریوں کے حصول، نئی سرمایہ کاری حاصل کرنے، جی ڈی پی کو بڑھانے اور قدرتی وسائل کے تحفظ جیسے مقاصد کے درمیان تضاد دیکھا جارہا ہے۔ مختلف حکومتوں کا اِس معاملہ میں الگ الگ موقف سامنے آیا ہے اِس لئے اندیشہ ہے کہ جب اقدامات کا معاملہ آئے گا تو ناسازگار نتائج بھی برآمد ہوسکتے ہیں۔ اِس سے ماحولیات میں بگاڑ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہمیں 8 فیصد شرح ترقی کے حصول کے لئے کچھ ترجیحات اختیار کرنی ہوں گی اور ساتھ ہی ہمارے ماحول کے تحفظ کے لئے اقدامات بھی کرنے ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT