Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پابندی کے ساتھ اسکول جانے طلبہ کو مشورہ

پابندی کے ساتھ اسکول جانے طلبہ کو مشورہ

سرپور ٹاؤن میں تعلیمی اشیاء کی مفت تقسیم ، ایم ای او پرکاش کا خطاب
سرپور ٹاؤن ۔ 20اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاؤن مستقر کے سونپیٹ اردو میڈیم اسکول میں 19ا گست کو ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین کی جانب سے اردو میڈیم طالب علموں میں نوٹ بکس اور پنوں کی مفت تقسیم کی گئی ۔ اس ضمن میں ایک خصوصی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے منڈل ایجوکیشن آفیسر ڈی پرکاش اور ٹیچرس یونین قائد پرکاش اور ایم آر سی پون کمار نے شرکت کی ۔ اس اجلاس کی کارروائی سونپیٹ اردو میڈیم اسکول ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین نے چلائی ۔ اس موقع پر منڈل ایجوکیشن آفیسر ڈی پرکاش کے ہاتھوں اردو میڈیم اسکول کے طالب علموں میں مفت میں پنوں اور نوٹ بکس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ بعد ازاں منڈل ایجوکیشن آفیسر ڈی پرکاش نے کہاکہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے خوب محنت و لگن کرنی چاہئے ۔ وقت کی پابندی کرتے ہوئے اسکولوں کو روزانہ آنے کا مشورہ دیا ۔ انھوں نے کہاکہ میں نے سرپور ٹاؤن منڈل ایجوکیشن آفیسر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے اردو میڈیم طلباء میں ہیڈ ماسٹر کی ذاتی رقم سے لائے گئے نوٹ بکس کی میرے ہاتھوں تقسیم عمل میں آئی یہ میری خوش قسمتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اردو میڈیم طلباء اور اردو میڈیم اسکولوں میں اس سے قبل میں ڈیوٹی انجام دیاہو ۔ اس موقع پر سب سے پہلے ہیڈ ماسٹر محمد خلیل الدین کو مبارکبادی پیش کی کہ مجھ کو مدعو کرتے ہوئے شال پوشی کرتے ہوئے سرپور ٹاؤن میں استقبال کیا ۔ انھوں نے اولیائے طلباء کی نمائندگی پر اردو میڈیم کیلئے علحدہ مڈ ڈے میلس … ورکرس کی منظوری کیلئے ڈی ای او عادل آباد سے نمائندگی کرنے کا تیقن دیا ۔ اردو میڈیم کے طلباء کی ہرحال میں ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے کا تیقن دیا ۔ محمد خلیل الدین اور محترمہ سبا لکشمی کے شکریہ پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

TOPPOPULARRECENT