Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پارتھیو پٹیل چوتھا ٹسٹ بھی کھیلیں گے

پارتھیو پٹیل چوتھا ٹسٹ بھی کھیلیں گے

نئی دہلی ۔6 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے مستقل وکٹ کیپر وردھمان ساہا ہنوز اپنے زخم سے صحتیاب نہیں ہوپائے ہیں لہذا ممبئی میں 8 ڈسمبر کو شروع ہونے والے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹسٹ میں پارتھیو پٹیل ہی وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے ۔ موہالی میں منعقدہ تیسرے ٹسٹ میں جب ساہا زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہوئے تھے تو پارتھیو کو 8 سال بعد ٹیم میں دوبارہ طلب کیا گیا تھا جہاں انھوں نے 42 اور 67 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے متاثرکن مظاہرہ کیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری اجئے شرکے نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پارتھیو چوتھے ٹسٹ میں ہندوستانی ٹیم کے قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل رہیں گے ۔ ساہا جوکہ وشاکھاپٹنم میں منعقدہ دوسرے ٹسٹ میں زخمی ہوئے تھے ۔ انھیں چوتھے ٹسٹ کیلئے بھی آرام دیدیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے کہا ہے کہ ساہا ہنوز اپنے بائیں پیر کی تکلیف سے صحیتیاب نہیں ہوپائے ہیں لہذا احتیاطی تدابیر کے طورپر انھیں آرام دیتے ہوئے پارتھیو کو ہی وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ یاد رہے انگلینڈ کے خلاف رواں پانچ ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں ہندوستانی ٹیم دوسرے ٹسٹ میں 246 رنز اور تیسرے ٹسٹ میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2-0 کی سبقت بنالی ہے اور رواں ہفتے ممبئی میں چوتھے ٹسٹ کا آغاز ہورہا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT