Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / پارسیوں کی آبادی میں نمایاں کمی

پارسیوں کی آبادی میں نمایاں کمی

نئی دہلی ۔ /6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں پارسی برادری کی شرح آبادی نصف تک گھٹ گئی ہے جبکہ 1951 کی مردم شماری کے مطابق یہ آبادی ایک ۔ چھٹویں تھی ۔ لوک سبھا میں آج مملکتی وزیر داخلہ ہنسراج گنگارام اہیر نے بتایا کہ 2011 ء کی مردم شماری کے مطابق پارسی / زرتشت کی آبادی 57,264 اور یہودی 4,229 تھے ۔ جبکہ 1951 ء میں یہ تعداد بالترتیب 1,11,791 اور 26,781 نفوس تھی ۔

بیرونی عطیات کے ذریعہ ایک شخص کی سرجری
نئی دہلی۔/6ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام) لکھنؤ کے ایک شہری کا آج یہاں خانگی ہاسپٹل میں آپریشن کرکے زندگی بچائی گئی جبکہ سماجی میڈیا پر تعاون کی اپیل کے ذریعہ فنڈز اکٹھا کیا گیا۔ مریض تقی حسن کو امریکہ اور آسٹریلیا سے 8 لاکھ روپئے کی مالی امداد روانہ کی گئی۔ یہ رقم ان کے دماغ کے پیچیدہ آپریشن کیلئے استعمال کی گئی۔ تقی حسن بیرون ملک میں الکٹریشن تھے بلندی سے گرنے کے باعث ان کا سر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ تشخیص کے دوران پتہ چلا کہ ان کی بائیں آنکھ اوپر دماغ میں رسولی پائی جاتی ہے۔ لکھنو میں پہلا آپریشن کرکے یہ رسولی نکالی گئی لیکن چند دنوں بعد دوبارہ یہ رسولی اسی مقام پر نمودار ہوئی جس پر ازسر نو آپریشن کیلئے رقم مطلوب تھی اور یہ رقم سوشیل میڈیا پر اپیل کے ذریعہ اکٹھا کی گئی۔

 

 

TOPPOPULARRECENT