Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پارلیمانی انتخابات ٹی آر ایس کو سبق سکھانے کا مشورہ

پارلیمانی انتخابات ٹی آر ایس کو سبق سکھانے کا مشورہ

جنگاؤں /10 نومبر ( ای میل ) ورنگل لوک سبھا کانگریس آئی امیدوار مسٹر سروے ستیا نارائنا نے اپنے پارلیمنٹ حلقہ کے اسمبلی جات کے مسلم بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ ورنگل مسلم انٹلکچول کا ایک اجلاس ڈاکٹر انیس صدیقی صدر شانتی سنگم کی رہائش گاہ پر کانگریس امیدوار سروے ستیا نارائینا کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر شہر ورنگل کے ذی اثر احباب نے شرکت کی ۔ مسٹر محمد فاروق حسین ایم ایل سی نے کہا کہ آج مسلمانوں کو دھوکہ دیکر جھوٹے وعدے کرکے ٹی آر ایس پارٹی اقتدار پر آئی ہے 12 فیصد تحفظات دینے کا جھوٹا وعدہ کی ہے ۔ اس پر کوئی عمل آج تک نہیں ہوا ہے ۔ مسلمانوں کی پسماندگی کا چندر شیکھر راؤ نے اپنے انتخابی منشور میں 12 فیصد مسلم تحفظآت کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے ۔ لیکن 16 ماہ گذر جانے کے باوجود اس خصوص میں حکومت کی جانب سے عمل آوری ندارد ہے ۔ مسٹر فاروق حسین نے کہا کہ ورنگل کے مسلمانوں کو آج جواب دینے کا وقت آگیا ہے ۔ حکومت کو یہ بتائیں کہ 12 فیصد تحفظات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ورنگل کے مسلمان ٹی آر ایس کو ووٹ نہیں دیا جب حکومت کی آنکھ کھل جائے گی ۔ مسلمان اپنا فیصلہ ووٹ کے ذریعہ دیکر ٹی آر ایس حکومت کو دھکہ دیں ۔ ورنہ آئیدہ بہت مشکل ہوگی ۔ کانگریس امیدوار سروے ستیا نارائنا کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں تو حکومت اور کے سی آر پریشان ہوں گے جب ہمارا مسئلہ حل ہوگا ۔ کانگریس امیدوار سروے ستیا نارائنا کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں تو حکومت اور کے سی آر پریشان ہوں گے جب ہمارا مسئلہ حل ہوگا ۔ کانگریس امیدوار سروے ستیا نارائنا نے کہا کہ میں سدی پیٹ اور ملکاجگیری حلقوں سے نمائندگی کرکے کامیابی حاصل کیا ہوں ۔ صدر کل ہند کاگنریس کمیٹی مسرز سونیا گاندھی نے مجھے یہاں سے مقابلہ کرنے امدیوار بنایا ہے ۔ میں آپ لوگوں کی خدمت کروں گا میں آپ کا لیڈر ہوں آپ لوگ مجھے کامیاب بنائیں تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈپارٹمنٹ چیرمین خواجہ فخرالدین نے کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات حاصل ہوئے جسکی وجہ سے کئی طلباء و طالبات کو فائدہ حاصل ہوا ۔ کانگریس پارٹی سیکولر پارٹی ہے ۔ مسلمان شروع سے کانگریس کے ساتھ ہیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر رضا علی ورنگل ضلع اقلیتی کانگریس صدر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ فاروق پاشاہ قادری وحید ، منصور اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT