Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات بیک وقت منعقد کروانے کی تجویز

پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات بیک وقت منعقد کروانے کی تجویز

وسائل اور سکیورٹی بندوبست کی دستیابی کی شرط: الیکشن کمیشن
نئی دہلی، 19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں رضامند ہوں اور حکومت کافی وسائل اور سکیورٹی بندوبست دستیاب کرائے تو وہ پارلیمانی اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرنے کے لئے تیار ہے۔ چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر نسیم زیدی نے آج یہاں بین الاقوامی ووٹر کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ یہ دریافت کئے جانے پر کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسمبلی انتخابات اور لوک سبھا کا الیکشن ایک ساتھ منعقد کئے جانے کے بارے میں گزشتہ دنوں جو خط الیکشن کمیشن کو لکھا تھا، اس پر کمیشن نے کیا کروائی کی؟، ڈاکٹر زیدی نے کہا کہ اگر تمام سیاسی پارٹیاں ایک ساتھ الیکشن منعقد کئے جانے کے حق میں ہیں اور مرکز حکومت ہمیں کافی سکیورٹی بندوبست دستیاب کرائے اور وسائل مہیا کر ے تو لوک سبھا اور اسمبلی کے انتخابات ایک ساتھ کرنے کے معاملے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ آئندہ سال اترپردیش اور گجرات سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کب اعلان ہو گا اور کیا یہ انتخابات ریاستوں میں ایک ساتھ ہوں گے یا مختلف مراحل میں ہوں گے ، اس سوال پر انہوں نے کہاکہ “ہم آنے والے تہوار اور بچوں کے امتحانات کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس سلسلے میں فیصلہ لیں گے اور پھر اس کا اعلان کیا جائے گا”۔ عوامی مقامات اور عوامی فنڈ سے پارٹی کے انتخابی نشان ہاتھی وغیرہ کی مورتی لگائے جانے کے معاملے میں بہوجن سماج پارٹی کی لیڈر محترمہ مایاوتی کے خلاف الیکشن کمیشن کیا کارروائی کرے گا ؟

یہ پوچھے جانے پر چیف الیکشن کمشنر نے صرف اتنا کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ہی ان مسائل پر کوئی کارروائی ہوگی۔ ڈاکٹر زیدی نے ایک دوسرے سوال کے جواب میں کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات میں مال و دولت کے بے جا استعمال کے خلاف کاروائی کر رہا ہے ۔ کانفرنس میں 27 ممالک کے نمائندے حصہ لے رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے آج کہا ہے کہ کمیشن اسمبلی اور پارلیمانی الیکشن بیک وقت کرانے پر تیار ہے بشرطیکہ تمام سیاسی پارٹیاں اس سے اتفاق کریں اور حکومت تمام لازمی وسائل اور سلامتی دستے مہیا کرائے ۔ڈاکٹر زیدی سے جب پوچھا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اسی معاملہ پر کمیشن کو جو خط لکھا ہے اس پر پول پینل کا کیا موقف ہے تو انہوں نے کہاکہ اگر سیاسی اتفاق رائے ہوتا ہے اور حکومت تمام ضروری وسائل اور فورسز مہیا کراتی ہے تو کمیشن کو پارلیمانی اور اسمبلی الیکشن ایک ساتھ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔وہ یہاں ووٹر بیداری پر تین روزہ بین اقوامی کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT