Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / پارلیمانی تعطل بدبختانہ، کانگریس سے تعاون پر زور

پارلیمانی تعطل بدبختانہ، کانگریس سے تعاون پر زور

شرح ترقی میں اضافہ کیلئے راجیہ سبھا میں جی ٹی ایس بل کی منظوری ضروری : امیت شاہ

کولکتہ ۔ 12 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں پیدا شدہ تعطل کو بدبختانہ قرار دیا اور کہا کہ جی ایس ٹی ایل کو محض سیاسی وجوہات کی بناء پر روکا جارہا ہے۔ انہوں نے کانگریس سے اپیل کی کہ ملک کی ترقی کے لئے وہ اس بل کی تائید کرے۔ امیت شاہ نے ’’ہم 10 فیصد ریکارڈ شرح ترقی کے عہد کے پابند ہیں اور کوئی بھی رکاوٹ ہمیں اس مقصد کے حصول سے مانع نہیں رکھ سکتی۔ ملک کے عوام کو اس بات کا یقین دلایا جانا چاہئے۔ جب ہم نے 10 فیصد شرح ترقی کا نشانہ مقرر کیا اس وقت بھی ہم ہمہ جماعتی جمہوریت کے خدوخال سے باخبر تھے۔ گذشتہ 14 ماہ کے دوران ہم نے ترقی کی شرح کو 4.4 فیصد سے بڑھا کر 5.7 فیصد کیا ہے‘‘۔ بی جے پی کے صدر یہاں انڈین چیمبرس آف کامرس سے خطاب کررہے تھے۔

امیت شاہ نے کہا کہ ’’جہاں تک پارلیمنٹ کا تعلق ہے میں کسی جماعت کی صدر کی حیثیت سے نہیں بلکہ ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے واضح طور پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ پارلیمنٹ کی صورتحال بدبختانہ ہے۔ یہ وہی جی ایس ٹی بل ہے، جس کو کانگریس نے تیار کیا تھا اور اس وقت ہم نے تائید کی تھی‘‘۔ امیت شاہ نے مزید کہا کہ جب ہم برسراقتدار آئے اس بل میں پائی جانے والی چند خامیوں کو دور کیا اور سب کو ساتھ لیکر پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا لیکن سیاسی وجوہات کی بناء پر اس بل کو روک دیا گیا ہے۔ بی جے پی کے صدر نے کہا کہ ’’پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے اختتام کے لئے مزید ایک دن باقی ہے اور بحیثیت ایک ذمہ دار اپوزیشن کانگریس کو اپنی ذمہ داری سمجھنا چاہئے۔ چنانچہ اس کو راجیہ سبھا میں اس بل کی تائید کرنا چاہئے، جس کے بعد ہی اس کے مضمرات سے ملک کی شرح ترقی میں اضافہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT