Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / پارلیمانی سیشن کا 31 جنوری کو آغاز، یکم ؍ فبروری کو بجٹ

پارلیمانی سیشن کا 31 جنوری کو آغاز، یکم ؍ فبروری کو بجٹ

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پانچ ریاستوں کیلئے کسی بھی اعلان سے گریز
نئی دہلی ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن کے اعتراضات کو نظرانداز کرتے ہوئے حکومت یکم ؍ فروری کو مرکزی بجٹ پیش کرے گی لیکن ان ریاستوں کے بارے میں پراجکٹوں کے اعلان سے گریز کیا جائے گا جہاں اسمبلی انتخابات مقرر ہیں۔ حکومت نے الیکشن کمیشن میں مقررہ روایتی وقت سے ایک ماہ قبل ہی بجٹ پیش کرنے اپنے فیصلہ کی بھرپور مدافعت کی تھی۔ حکومت کے اعلیٰ سرکاری ذرائع نے کہا کہ ’’یکم ؍ فبروری کو بجٹ کی پیشکشی ایک طئے شدہ معاملہ ہے اور ہم ان ریاستوں کے بارے میں کوئی واضح اعلانات نہیں کریں گے جہاں اسمبلی انتخابات مقرر ہیں‘‘۔ بشمول کانگریس او ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) مختلف اپوزیشن جماعتوں نے 4 فبروری کو پہلے مرحلہ کے تحت ہونے والے اسمبلی انتخابات سے عین قبل بجٹ کی پیشکشی کے خلاف الیکشن کمیشن سے نمائندگی کی تھی، لیکن حکومت نے اپنے اقدام کی بھرپور دفاع کی۔ پارلیمانی بجٹ سیشن کا پہلا مرحلہ 31 جنوری کو صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا، جس میں معاشی سروے پیش کیا جائے گا جو وزیرفینانس ارون جیٹلی کی جانب سے پیش کئے جانے والے چوتھے سالانہ بجٹ کا پیش خیمہ ہوگا۔ دوسرے دن یکم ؍ فبروری کو بجٹ پیش کردیا جائے گا۔ کابینہ نے گذشتہ سال ستمبر میں علحدہ ریلوے بجٹ کی ایک صدی قدیم روایت کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کو بجائے خود عام بجٹ میں شامل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT