Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / پارلیمانی سیشن کی کل شروعات، ہنگامہ خیز ہونے کا امکان

پارلیمانی سیشن کی کل شروعات، ہنگامہ خیز ہونے کا امکان

نئی دہلی ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے اگلے سیشن کی دوشنبہ کو شروعات ہوگی جو عین ممکن ہے طوفانی معاملہ رہے گی کیونکہ اپوزیشن کی کئی پارٹیاں اترکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ کے بارے میں یک جٹ ہورہی ہیں۔ یوں تو حکومت نے اس سیشن کیلئے بھاری ایجنڈہ طے کررکھا ہے جس میں لوک سبھا میں 13 اور راجیہ سبھا میں 11 بلوں کی منظوری شامل ہے، لیکن اس کے ذمہ دارانِ ایوان پارلیمان کو اندازہ ہے کہ جی ایس ٹی جیسے پیچیدہ قانون سازی اقدامات کو ابتدائی چند یوم میں آگے بڑھانا ممکن نہ ہوگا۔ اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن نے آنے والے کل کل جماعی اجلاس طلب کیا ہے تاکہ پارلیمان کے پُرسکون کام کاج کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس سیشن کا یہ پس منظر گرم موضوع ہے کہ اترکھنڈ کے بحران پر سیاسی تنازعہ بڑھتا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT