Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / پارلیمانی کارروائی کو درہم برہم کرنے کا مسئلہ سونیا گاندھی کا مودی پر جوابی وار

پارلیمانی کارروائی کو درہم برہم کرنے کا مسئلہ سونیا گاندھی کا مودی پر جوابی وار

رائے بریلی (یو پی)۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کو پارلیمانی کارروائی میں خلل پیدا کرنے کے بارے میں ان کے ریمارکس پر جوابی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج ان کی پارٹی کی آواز کو دبانے کی کوششوں کی مذمت کی ۔جب کبھی ایوان میں غریبوں اور عام آدمی سے متعلق مسائل اٹھانے کی کانگریس نے کوشش کی، اس کی آواز دبانے کے جتن کئے جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتنا ہی نہیں بلکہ سارا الزام نہرو ۔ گاندھی فیملی پر ڈال دیا جاتا ہے۔ سونیا گاندھی اپنے لوک سبھا حلقہ رائے بریلی کے دورہ کے دوسرے و آخری روز محاذی تنظیموں کے عہدیداروں سے مخاطب تھیں۔ مودی نے گوہاٹی میں ایک حالیہ ریالی سے خطاب کے دوران خاص طو رپر گاندھی فیملی کو نشانہ بنایا تھا اور صدر کانگریس اور ان کے فرزند راہول کو 2014ء کے لوک سبھا چناؤ میں شکست کا انتقام لینے کی خاطر پارلیمانی کارروائی کو درہم برہم کردینے کا موردالزام ٹھہرایا تھا۔ پارٹی کے یہاں جاری کردہ بیان میں سونیا گاندھی کے حوالہ سے کہا گیا کہ کانگریس مربوط کلچر پر یقین رکھتی ہے لیکن بعض طاقتیں اس ملک کی فرقہ وارانہ بھائی چارگی کو بگاڑنے میں مصروف ہیں۔ بدبختی سے یہی طاقتیں مرکز میں برسراقتدار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT