Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / پارلیمانی کمیٹی برائے حصول اراضی کی میعاد میں توسیع

پارلیمانی کمیٹی برائے حصول اراضی کی میعاد میں توسیع

نئی دہلی ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کی مشترکہ کمیٹی برائے حصول اراضی بل کی میعاد میں آج آئندہ سرمائی اجلاس تک توسیع دے دی گئی۔ حکومت کا کوئی بھی اقدام اس مسودہ قانون میں سرکاری ترمیمات کو پیش کرنے کیلئے کمیٹی کی رپورٹ اگر پیش کرتا ہے تو اس سے امکان ہیکہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس بھی متاثر ہوگا ۔ یہ اجلاس بہار کے اسمبلی انتخابات کے بعد منعقد ہونے والا ہے جہاں بی جے پی نتیش کمار حکومت کو اقتدار سے بیدخل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ ایک قرارداد میں کمیٹی کو اپنی رپورٹ سرمائی اجلاس کے پہلے ہفتہ کے آخری دن تک پیش کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT