Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے وزارت صحت کی مذمت

پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے وزارت صحت کی مذمت

نئی دہلی۔17اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک پارلیمانی کمیٹی نے شدت سے مرکزی وزارت صحت کے ایمس میں کرپشن کے بارے میں لاپرواہی کا رویہ اختیا ر کرنے پر اس کی شدت سے مذمت کی ۔ ادارہ کے چیف ویجلنس آفیسر کو بحال کردیا گیا ۔ محکمہ سے متعلق پارلیمانی کمیٹی برائے صحت و خاندانی بہبود نے وزارت صحت سے خواہش کی کہ وہ عاجلانہ تحقیقات میں سرگرم کردار ادا کرے ۔ ایمس نئی دہلی کے تمام کرپشن کیسیس کی تیز رفتار تحقیقات کی جائے اور تازہ ترین موقف سے کمیٹی کو اندرون تین ماہ مطلع کیا جائے ۔ ایمس کی تحقیقات ایک جوائنٹ سکریٹری اور سی ای او وزارت صحت کے سپرد کی گئی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT