Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ بجٹ سشن کے دوسرے حصہ کا 25 اپریل کو آغاز

پارلیمنٹ بجٹ سشن کے دوسرے حصہ کا 25 اپریل کو آغاز

نئی دہلی 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) پارلیمنٹ بجٹ سشن کے دوسرے حصے کا 25 اپریل کو آغاز ہوگا اور اس کا 13 مئی کو اختتام عمل میں آئیگا ۔ اس سشن میں حکومت جی ایس ٹی کے بشمول کئی اہم بلوں کی منظوری کیلئے اپوزیشن کے تعاون کی امید رکھتی ہے ۔ پارلیمانی امور کے وزیر وینکیا نائیڈو نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے دوسرے نصف کا 25 اپریل کو آغاز ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر پیدا ہوگیا تھا کہ حکومت نے بجٹ اجلاس کے دوسرے حصے کو نظر انداز کردیا ہے اور بغیر حقائق جانے ہم پر تنقیدیں ہو رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ اترکھنڈ میں غیر معمولی دستوری مسئلہ پیدا ہوگیا تھا اور ہمیں مطالبات زر کی منظوری حصال کرنی تھی ۔ ایسے میں اجلاس کو ملتوی کردیا گیا تھا ۔ بجٹ سشن کا دوسرا نصف 25 اپریل کو شروع ہوگا اور اس کا اختتام 13 مئی کو عمل میں آئیگا ۔

TOPPOPULARRECENT