Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / پارلیمنٹ بجٹ سیشن کا آج آغاز ، اتراکھنڈ میں صدر راج اہم موضوع

پارلیمنٹ بجٹ سیشن کا آج آغاز ، اتراکھنڈ میں صدر راج اہم موضوع

نئی دہلی ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے دوسرے نصف بجٹ سیشن کا پیر سے آغاز ہورہا ہے اور واضح اشارے ملے ہیں کہ یہ ہنگامہ خیز رہے گا ۔ اپوزیشن جماعتوں نے اتراکھنڈ میں صدر راج کے نفاذ کا مسئلہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں کانگریس نے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ بات چیت شروع کردی ۔ اس مسئلہ پر تحریک التواء پیش کرنے کا کانگریس نے اشارہ دیا ہے ۔ کانگریس کو بائیں بازو جماعتوں کے علاوہ جنتادل (یو) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی تائید حاصل ہے ۔ اپوزیشن نے اتراکھنڈ اور اروناچل پردیش میں صدر راج کے نفاذ کو وفاقی ڈھانچے پر حملہ قرار دیا ہے ۔ این ڈی اے حکومت بھی کانگریس دور حکومت میں کئے گئے صدر راج کے نفاذ کا حوالہ دیتے ہوئے جوابی وار کرے گی ۔ اس دوران حکومت نے بجٹ سیشن کیلئے اپنا ایجنڈہ تیار کرلیا جس میں لوک سبھا میں 13 اور راجیہ سبھا میں 11 بلز کی منظوری شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT