Tuesday , July 25 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ تحلیل اور از سر نو انتخابات کروائے جائیں وزیر اعظم کو بی ایس پی سربراہ مایا وتی کی للکار

پارلیمنٹ تحلیل اور از سر نو انتخابات کروائے جائیں وزیر اعظم کو بی ایس پی سربراہ مایا وتی کی للکار

نئی دہلی۔/24نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو للکارا ہے کہ کرنسی نوٹوں کی منسوخی پر عوام کی رائے معلوم کرنے کیلئے از سر نو انتخابات منعقد کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم کو یہ واضح کردینا چاہتی ہوں کہ اگر آپ واقعی دیانتدار ہیں اور حقیقت پسند سروے کے خواہشمند ہیں اور سیاسی داؤ پیچ جانتے ہیں تو فی الفور پارلیمنٹ تحلیل کرکے از سر نو انتخابات منعقد کروائیں ۔ مایاوتی کا یہ ریمارک ایسے وقت آیا ہے جبکہ ایک دن قبل وزیر اعظم کے دفتر ( پی ایم او ) نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ 5 لاکھ میں سے 99 فیصد افراد جنہوں نے نریندر مودی ایپ پر سروے میں حصہ لیا ہے نوٹوں کی منسوخی کے فیصلہ کی حمایت کی ہے جبکہ نوٹوں کی منسوخی کا مسئلہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے روزل اول سے ہی چھایا ہوا ہے۔ ایوان میں ہنگامہ آرائی کیلئے بی جے پی کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ پارلیمنٹ میں وزیر اعظم حاضر رہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT