Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / پارلیمنٹ تعطل ختم ہونے کا امکان نہیں ، کانگریس کا موقف اٹل

پارلیمنٹ تعطل ختم ہونے کا امکان نہیں ، کانگریس کا موقف اٹل

نئی دہلی ۔ 9 ؍ اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام)  پارلیمنٹ مانسون سیشن اپنے آخری ایام کے دوران بھی مفلوج ہونے کا امکان ہے ۔ کانگریس نے آج اپنے موقف میں نرمی نہ لانے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ للت مودی او ر ویاپم مسائل پر احتجاج کو جاری رکھے گی ۔بی جے پی نے کانگریس کے رویہ کو سیاسی ظلم قرار دیا ۔ حکمراں پارٹی نے بھی کانگریس پر اپنی تنقیدوں میں شدت پیدا کی اور کہا کہ یہ پارٹی پارلیمنٹ میں من مانی کرتے ہوئے رکاوٹیں کھڑے کر رہی ہے۔ کانگریس سیاسی دیوالیہ کا شکار ہوچکی ہے ۔ لوک سبھا میں کانگریس کے 25  ارکان کو غیر اصولی رویہ پر پانچ دن کے لئے معطل کر دیا گیا ہے ۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے ان کانگریس ارکان کی معطلی کو حق بجانب قرار دیا تھا ۔ تاہم کانگریس قائدین نے ان سوالات کو ٹال دیا کہ آیا ارکان پارلیمنٹ پھر ایک بار ایوان میں پلے کارڈس لہرائیں گے ۔ اس حرکت نے پریسائیڈنگ آفیسر کو شدیدناراض کر دیا تھا ۔ کانگریس نے حکومت سے کہا کہ بی جے پی قائدین اور مرکزی وزراء نے سونیاگاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف جو سیاسی گالی گلوج کی ہے وہ غیر مناسب ہے ‘ بدبختانہ بات یہ ہے کہ بی جے پی قیادت کا خیال ہے کہ شخصی حملے کرکے وہ مسائل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگی ۔

جی ایس ٹی بل منظور ہونے پر بھی حکومت کا ترمیمات کے سلسلے میں کھلا ذہن : مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ
نئی دہلی۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس اور بائیں بازو کی جانب سے جی ایس ٹی کی شدید مخالفت پر مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج تمام پارٹیوں سے اپیل کی کہ مجوزہ قانون سازی کی پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے تائید فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ بھی اس بل میں ترمیمات کے سلسلے میں کھلا ذہن رکھے گی۔ وہ تاجر برادری کی ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی بہترین کوشش کررہی ہے کہ جی ایس ٹی بل پارلیمنٹ میں منظور ہوجائے لیکن ایوان کی کارروائی میں اپوزیشن کی مسلسل خلل اندازی کی وجہ سے یہ کوشش کامیاب نہیں ہوسکی۔ جی ایس ٹی بل لوک سبھا میں منظور ہوچکا ہے لیکن راجیہ سبھا میں اسے کانگریس، بائیں بازو کی پارٹیوں اور انا ڈی ایم کی مخالفت کی وجہ سے منظوری نہیں دی ہے۔ یہ پارٹیاں بل میں تبدیلیاں چاہتی ہیں۔ چلر فروش تاجروں کو ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت کو مفادات کو عالمیانے کے عمل سے متاثر نہیں ہونے دینا چاہئے۔

 

TOPPOPULARRECENT