Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ حملہ 2001کے شہیدوں کو ارکان کا خراج عقیدت

پارلیمنٹ حملہ 2001کے شہیدوں کو ارکان کا خراج عقیدت

نئی دہلی۔13ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی اوردیگر ارکان پارلیمنٹ نے آج 2001ء میں پارلیمنٹ میں حملہ کے دوران شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مودی کے ہمراہ اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن ‘ صدر کانگریس سونیا گاندھی ‘ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ‘ نامور بی جے پی قائد ایل کے اڈوانی ‘ مرکزی وزیر اقلیتی اُمور نجمہ ہبت اللہ اور نائب صدرنشین راجیہ سبھا پی جے کورئین ‘ کانگریس قائدین غلام نبی آزاد ‘ آنند شرما ‘ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ستیہ نارائن جاٹیا نے بھی شہیدوں کو جو پانچ دہلی پولیس کے ملازمین ‘ سی آر پی ایف کی خاتون کانسٹبلس‘ پارلیمنٹ کے دو چوکیدار اور ایک مالی شامل تھے خراج عقیدت پیش کیا ۔اس دوران وزیر امور خارجہ سشما سواراج دورہ پاکستان کے بارے میں کل پارلیمنٹ میں بیان دیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT