Thursday , August 24 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ سرمائی اجلاس کا 16 نومبر سے آغاز

پارلیمنٹ سرمائی اجلاس کا 16 نومبر سے آغاز

نئی دہلی۔19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 16 نومبر سے شروع ہوکر 16 ڈسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ سرکاری اعلامیہ میں آج یہ اطلاع دی گئی جبکہ 16 ویں لوک سبھا کا 10 واں اجلاس اور راجیہ سبھا کا 241 واں اجلاس ہوگا۔ لوک سبھا سکریٹریٹ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل نے اس خصوص میں علیحدہ علیحدہ اعلامیہ جاری کئے ہیں۔ لوک سبھا کا اجلاس اس مرتبہ پیشگی طلب کیا جارہا ہے۔ سابق میں یہ اجلاس نومبر کے تیسرے یا چوتھے ہفتہ میں منعقد ہونا تھا۔ ایک طویل اجلاس میں حالیہ پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں فوج کے سرجیکل حملے بھی موضوع بحث ہوسکتے ہیں کیوں کہ بعض سیاسی جماعتوں کا الزام ہے کہ حکومت فوجی کارروائی کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش میں ہے۔ پارلیمانی امور سے متعلق کابینی کمیٹی کا اجلاس 13 اکٹوبر کو منعقد ہوا تھا جس نے یہ سفارش کی ہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس 16 نومبر سے شروع کیا جاکر 16 ڈسمبر کو ختم کردیا جائے۔ توقع ہے کہ پارلیمنٹ اجلاس کی پیشگی طلبی سے جی ایچ ٹی اور آئی جی ایس ٹی پر قانون سازی کے لئے راہ ہموار ہوئی علاوہ ازیں حکومت بجٹ اجلاس کو بھی ایک ماہ قبل طلب کرنے پر غور و خوص کررہی ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ سال جنوری کے اواخر میں اجلاس کا آغاز ہوگا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جی ایس ٹی سے متعلق قانون سازی کے علاوہ ایک درجن سے زائد قانونی بلز پیش کئے جاسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT