Tuesday , October 24 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ میں آج سشما کا بیان

پارلیمنٹ میں آج سشما کا بیان

نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج اپنے حالیہ دورۂ پاکستان اور ہند۔ پاک تعلقات میں رونما ہونے والی تبدیلیوں پر کل پارلیمنٹ میں بیان دیں گی۔ حکومت نے آج لوک سبھا کو مطلع کیا کہ وزیر خارجہ پاکستان سے واپس ہوں گی۔ ترنمول کانگریس کے رکن شگوتا رائے نے اس مسئلہ پر تحریک التواء کی نوٹس دی تھی جس کے جواب میں وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ سشما سوراج ایوان میں بیان دیں گی اور حکومت اس مسئلہ پر بحث کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر بیان دینے کے بعد ایوان میں کوئی بحث نہیں ہوتی لیکن وزیر خارجہ اس مسئلہ پر بحث کیلئے تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT