Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی ملتوی

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا ہنگامہ، کارروائی ملتوی

نئی دہلی ۔ 15 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) کجریوال کے دفتر پر سی بی آئی کے دھاوے کی گونج ایوان پارلیمنٹ میں بھی سنائی دی جبکہ اپوزیشن نے چیف منسٹر کے دفتر پر سی بی آئی کے دھاوے پر ہنگامہ کھڑا کردیا اور الزام عائد کیاکہ یہ وفاقی سیاست پر حملہ ہے۔ ترنمول کانگریس نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں یہ مسئلہ اُٹھایا جس پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ اپوزیشن نے الزام عائد کیاکہ ملک پر غیرمعلنہ ایمرجنسی مسلط کی جارہی ہے۔ دریں اثناء کانگریس ارکان نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی جاری رکھی۔ اُن کے نعروں میں جمہوریت کا قتل روک دو، دستور کا قتل روک دو جیسے نعرے بھی شامل تھے۔ ہنگامہ جاری رہا تو نائب صدرنشین پی جے کورین نے اجلاس دوپہر تک کے لئے ملتوی کردیا۔ اجلاس کے دوبارہ آغاز پر بھی ہنگامہ جاری رہا۔ مختار عباس نقوی نے ارکان سے کارروائی چلانے میں تعاون کی خواہش کی۔ کے سی تیاگی نے جو جے ڈی (یو) سے رکن ہیں، یہ مسئلہ اُٹھایا ۔ راجیہ سبھا کی صورتحال بھی مختلف نہیں تھی اور ارکان جیٹلی کے بیان پر مطمئن نہیں ہوئے۔ شوروغل کی وجہ سے ایوان کا اجلاس کئی بار ملتوی کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT