Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ میں اگسٹ انقلاب کے موقع پر مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت

پارلیمنٹ میں اگسٹ انقلاب کے موقع پر مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت

نئی دہلی، 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اگست انقلاب (کرانتی) کے موقع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج جنگ آزادی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے ایثار اور قربانی کو یاد کیا گیا۔ لوک سبھا میں کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ 1942 میں اسی دن مہاتما گاندھی نے ہندوستان چھوڑو کا اعلان کرتے ہوئے برطانوی حکومت سے ملک کو آزاد کرانے کیلئے پوری قوم کو ایک ساتھ کھڑے ہونے کیلئے تحریک چلائی تھی۔ ہندوستان چھوڑو تحریک آزادی کے لئے ہماری جدوجہد کے فیصلہ کن لمحات میں سے ایک تھا۔ جس نے قوم کی آزادی اور خودمختاری کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔محترمہ مہاجن نے کہا کہ اس موقع پر ہم بابائے قوم اور جنگ آزادی نے زندگی قربان کرنے والے عظیم روحوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اعلی اصولوں کے تئیں خود کو دوبارہ وقف کرتے ہیں۔راجیہ سبھا میں ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہوئے چیئرمین حامد انصاری نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے 1942 میں ہندوستان چھوڑو تحریک کا اعلان کیا تھا، اس تاریخی دن کے آج 74 سال پورے ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے کرو یا مرو کا بھی نعرہ دیا تھا جس سے قومیت کا احساس بیدار ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی قربانی کی وجہ سے ہی ہمیں آزادی ملی۔ اور ہمیں مکمل ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقے کے مکمل اقتصادی ترقی کے واسطے کوشش کرنی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT