Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ میں بغیر پاس کے ایک شخص کا داخلہ ، سیکوریٹی کوتاہی آشکار

پارلیمنٹ میں بغیر پاس کے ایک شخص کا داخلہ ، سیکوریٹی کوتاہی آشکار

نئی دہلی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سیکوریٹی کی ایک بڑی کوتاہی آشکار ہوگئی جبکہ ایک شخص پارلیمنٹ کے احاطہ میں کارآمد پاس کے بغیر داخل ہوگیا اس کے اسے حراست میں لے لیا گیا اور صیانتی محکموں نے کئی گھنٹوں تک اس سے تفتیش کی۔ یہ واقعہ 7.40 بجے صبح پیش آیا جبکہ یو پی کے ضلع اناؤ کا متوطن پردیپ کمار پارلیمنٹ کے احاطہ میں تماشائیوں کے دروازہ سے جو ٹال کٹورہ روڈ پر واقع ہے ضروری پاس کے بغیر اندر داخل ہوگیا۔ کسی بھی شخص کو پاس کے بغیر احاطہ میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے۔ چنانچہ سیکوریٹی عہدیداروں نے اسے حراست میں لے لیا اور اس کی دستاویزات کی تفصیلی جانچ کررہے ہیں۔
اسلامی تہذیب میں خواتین مکمل محفوظ : شاہی امام
نئی دہلی۔ /11مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) شاہی امام مسجد فتحپوری دہلی مفتی محمد مکرم احمد نے آج نماز جمعہ سے قبل خطاب میں کہا کہ حال ہی میں بین الاقوامی یوم خواتین منایا گیا لیکن قسم قسم کے پروگرام منعقد کرنے کی ایک رسم ادا کی جاتی ہے، حقیقت میں خواتین کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات نہیں کئے جاتے۔ مذہب اسلام نے انہیں تحفظ بخشا اور ترکہ میں انہیں حصہ دار بنایا، ان کے ساتھ انصاف کرنے کو مَردوں پر لازم کردیا گیا اور شوہروں پر اپنی بیویوں سے حُسن سلوک اور نفقہ کی ذمہ داری عائد کی گئی، جہاد میں بھی عورتوں اور بچوں پر ہاتھ نہ اٹھانے کا حکم دیا گیا۔ جو تعلیمات خواتین کے حق میں مذہب اسلام میں ہیں وہ دوسرے مذاہب میں نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT