Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / پارلیمنٹ میں جی ایس ٹی بل کی منظوری کیلئے آر بی آئی گورنر پُرامید

پارلیمنٹ میں جی ایس ٹی بل کی منظوری کیلئے آر بی آئی گورنر پُرامید

واشنگٹن ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا گورنر رگھورام راجن نے پارلیمنٹ میں جی ایس ٹی کی عاجلانہ منظوری کیلئے امید ظاہر کرتے ہوئے امریکی سرمایہ کاروں سے کہا کہ مالیاتی صورتحال اور افراط زر پر اپنی پوری توجہ اگر مرکوز رکھیں تو اس طرح وہ (سرمایہ کاری کرنے والے) اپنے مطلوبہ نشانے کو حاصل کرسکتے ہیں۔ امریکی مالیاتی انسٹی ٹیوشنل سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک دوبدو پروگرام میں گذشتہ ہفتہ حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آر بی آئی کے پاس ایک اور ترجیحی متبادل ہے اور وہ یہ کہ آر بی آئی بینکوں سے غیر کارکرد اثاثوں کو ہٹا دینا چاہتی ہے۔ اس پروگرام کا انعقاد یو ایس ۔ انڈیا بزنس کونسل کی جانب سے کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT