Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ میں راہول کی تقریر بہترین : سیتارام یچوری

پارلیمنٹ میں راہول کی تقریر بہترین : سیتارام یچوری

نئی دہلی 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ تقاریر کی جنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو پچھاڑ دینے والی تقریر پر کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی ستائش کی ہے ۔ پارٹی کا کہنا تھا کہ گذشتہ ہفتے کی تقریر پارلیمنٹ میں راہول کی اب تک کی بہترین تقریر تھی ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں مختلف موضوعات پر اظہار خیال کرتے ہوئے پارٹی لیڈر سیتارام یچوری نے کہا کہ ہندوستان میں پاکستان زندہ باد کے نعرے کیوں غلط ہوسکتے ہیں جب ہندوستان پڑوسی ملک سے بہتر تعلقات بنانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم کسی تقریر کا جواب دینے میں مصروف ہوجاتے ہیں اور صرف ایک تقریر کا جواب دیتے ہیں تو یہ خود ایک ثبوت ہے کہ وہ اس تقریر سے پریشان ہوگئے ۔ یچوری نے کہا کہ وزیر اعظم کی ساری تقریر صرف راہول کی تقریر کا جواب تھی اور عددی طاقت کی بنیاد پر نہیں تھی ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ راہول گاندھی کی یہ تقریر پارلیمنٹ میں اب تک کی سب سے بہترین تقریر تھی ۔

TOPPOPULARRECENT