Sunday , June 25 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ میں سابقہ ارکان کو خراج

پارلیمنٹ میں سابقہ ارکان کو خراج

 
نئی دہلی 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ نے آج ایک موجودہ ایم پی اور بعض سابقہ اراکین بشمول سابق لوک سبھا اسپیکر ربی رے جن کا حال میں انتقال ہوگیا، اُنھیں آج خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ راجیہ سبھا کو اپنے متوفی رکن حاجی عبدالسلام کے احترام میں کوئی کام کاج کے بغیر دن بھر کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ عبدالسلام کا 28 فروری کو بعمر 69 سال انتقال ہوا۔ دونوں ایوانوں میں دن کی کارروائی کے آغاز پر 3 سابق اراکین ربی رے، پی شیوشنکر اور سید شہاب الدین کے تعلق سے بھی تعزیتی پیامات پیش کئے گئے۔لوک سبھا نے سابق رکن جمبو نت دھوتے جبکہ راجیہ سبھا نے پی رادھا کرشنا کو بھی خراج پیش کیا۔

 

کشمیر میں چک پوسٹ پر انکاؤنٹر
ایک انتہاء پسند ہلاک
سرینگر۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے باندی پورہ ٹاؤن میں ایک چیک پوسٹ پر حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والا دہشت گرد ہلاک ہوا اور دیگر دو سپاہی زخمی ہوئے۔ یہاں پر مختصر فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا۔ سیکوریٹی فورسیس نے باندی پورہ پولیس اسٹیشن سے قریب چیک پوسٹ قائم کیا تھا جہاں ایک دہشت گرد اس علاقہ سے گذرنے والا تھا۔ پولیس نے جیسے ہی دہشت گرد کی کار یہاں پہنچی اسے روکنے کی کوشش کی لیکن دہشت گرد نے ان پر فائرنگ کی۔ اس سے دو سپاہی زخمی ہوئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT