Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / پارلیمنٹ میں وزارت لیبر کے دو بلز پیش کئے جائینگے

پارلیمنٹ میں وزارت لیبر کے دو بلز پیش کئے جائینگے

مرکزی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 16 جولائی (سیاست نیوز) مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ 18 جولائی سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں وزارت لیبر سے متعلق دو بلز پیش کئے جائیں گے۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ ان کی وزارت کی جانب سے مانسون سیشن میں دو بلز ۔ ویمن ورکرس میٹرنیٹی بینفٹ اینڈمنٹ ایکٹ اور ورک مین کمپنیزیشن ایکٹ کو پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں وزارت نے پارلیمنٹ میں چائلڈ لیبر پروہیبیشن اینڈ ریگولیشن بل کو پیش کیا تھا جس پر ایوان بالا میں مباحث جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرنٹی بنیفٹ ایکٹ میں ترمیم کے تحت خانگی فرمس میں کام کرنے والی خواتین کیلئے میٹرنٹی رخصت میں موجودہ 12 ہفتوں سے 26 ہفتوں کا اضافہ ہوگا۔ چین میں حال میں منعقد ہوئی G-20 کانفرنس کا تذکرہ کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ اس کانفرنس میں حصہ لینے والے ممالک نے لیبر کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت ہند کے اقدامات کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT