Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ میں ’’گندگی ‘‘ کون صاف کرے گا

پارلیمنٹ میں ’’گندگی ‘‘ کون صاف کرے گا

صدر کانگریس سے مرکزی وزیر اومابھارتی کا استفسار
نئی دہلی ۔ 17 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مرکزی وزیر آبی وسائل اوما بھارتی نے جو کہ دریائے گنگا اور جمنا کی صفائی کے کاموں میں مصروف ہے ۔ پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل اندازی پر آج کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ دریافت کیا کہ آیا سونیا گاندھی ، ایوان میں گندگی صاف کرنے کے لیے قیادت کریگی ۔ دریائے یمنا کی صفائی پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اوما بھارتی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تو دریائے گنگا اور جمنا کی صفائی کی جارہی ہے اور بہت جلد یہ کام مکمل کرلیا جائے گا ۔ پارلیمنٹ میں ’ گندگی ‘ کون صاف کرے گا ۔ ایوان کے وسط میں نعرہ بازی کرنے والے کانگریس ارکان کی سمت اشارہ کرتے ہوئے اوما بھارتی نے کہا کہ یہ لوگ بعض اوقات اروناچل پردیش کا مسئلہ ، بعض اوقات حکومت دہلی کے دفاتر پر سی بی آئی کے دھاوے اور بعض اوقات دیگر مسائل لے کر آتے ہیں ۔ انہوں نے اسپیکر سمترا مہاجن سے کہا ہے کہ اس گندگی کی صفائی کیلئے کیا آپ تیقن دے سکتی ہیں اور آیا کانگریس صدر اس مہم کی قیادت کریں گی ۔ مرکزی وزیر کے اس بیان پر بی جے پی ارکان نے میزیں تھپتھپا کر خیر مقدم کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT