Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / پارلیمنٹ میں 50 فیصد کوٹہ ‘ خواتین سے انصاف کریگا‘ کنی موزہی

پارلیمنٹ میں 50 فیصد کوٹہ ‘ خواتین سے انصاف کریگا‘ کنی موزہی

نئی دہلی 20 مارچ ( پی ٹی آئی ) خواتین تحفظات بل کی جلد منظوری کیلئے احتجاج کو ختم کرتے ہوئے راجیہ سبھا کی رکن کنی موزہی نے آج کہا کہ پارلیمنٹ میں 50 فیصد تحفظات کی فراہمی کے ذریعہ ہی خواتین سے انصاف ہوسکتا ہے  انہوں نے کہا کہ وہ اس بل کی منظوری تک مختلف طریقوں سے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گی ۔ یہ بل پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں 33 فیصد تحفظات فراہم کرنے کی گنجائش رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس بل کو پارلیمنٹ کے جاریہ یا پھر آئندہ سشن میں منظوری دی جائے ۔ اس وقت تک ہم آواز بلند کرنا ترک نہیں کرینگے ۔ کنی موزہی ڈی ایم کے کی خواتین ونگ کی صدر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں انصاف کو یقینی بنانے خواتین کیلئے 50 فیصد تحفظات حاصل کرنا ہی ہمارا مقصد ہوگا ۔ ہمارا سماج ایسا ہوگیا ہے جہاں مرد ہی خوتین کے زندہ رہنے ‘ آگے بڑھنے اور تعلیم کے تعلق سے فیصلے کرتے ہیں۔ کانگریس کی رینوکا چودھری نے مودی حکومت پر اس بل کو روکے رکھنے کا الزام عائد کیا ۔

TOPPOPULARRECENT