Wednesday , July 26 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی

پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی

نئی دہلی ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس صدر جمہوریہ نے بجٹ اجلاس کے اختتام پر غیرمعینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا۔ کل کابینی کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے اس کی سفارش کی تھی۔ بجٹ اجلاس کا آغاز 31 جنوری کو ہوا تھا جس میں 18 قوانین بشمول جی ایس ٹی دونوں ایوانوں میں منظور کئے گئے۔ علاوہ ازیں حکومت کے تمام مالی امور انجام دیئے گئے جن میں فینانس بل اور مطالبات زر کو منظوری دی گئی۔ بجٹ اجلاس میں لوک سبھا پیداواری کارکردگی پر 14 فیصد اور راجیہ سبھا کی 92 فیصد رہی۔ جملہ 23قوانین ایوان زیریں میں اور 14ایوان بالا میں منظور کئے گئے۔

 

جموں و کشمیر کانگریس کا پیدا کردہ مسئلہ ‘ وینکیا نائیڈو
تھرواننتا پورم 13 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر و سینئر بی جے پی لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے آج الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر در اصل کانگریس کا پیدا کردہ مسئلہ ہے اور اس نے اب اس کو سیاسی رنگ بھی دیدیا ہے ۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموںو کشمیر کا مسئلہ کانگریس نے پیدا کیا ہے ۔ اگر یہ مسئلہ اس وقت سردار پٹیل پر چھوڑ دیا جاتا تو جس طرح انہوں نے ہندوستان میں 565 راجوں اور مہاراجوں کو ہندوستان میں ضم کیا تھا اسی طرح وہ کشمیر مسئلہ سے بھی کامیابی سے نمٹ لیتے ۔ نائیڈو در اصل کانگریس کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ صدر جمہوریہ کو پیش کردہ یادداشت میں کشمیر کے تذکرہ پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے ۔ سینئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے یادداشت کی پیشکشی کے بعد میڈیا سے کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں مسلسل تشدد اور حکمرانی کی ناکامی قومی تشویش کے مسئلے ہیں۔ اس پر رد عمل میں وینکیا نائیڈو نے کہا کہ خود کانگریس نے یہ مسئلہ پیدا کیا تھا اور اب کانگریس اس کو سیاسی رنگ دیتے ہوئے ملک کیلئے مسائل پیدا کر رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT