Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / پارلیمنٹ کا تعطل ختم کرنے بامعنی تجاویز پر غور کرنے کا تیقن : مرکزی وزیر برائے پارلیمانی اُمور وینکیا نائیڈو

پارلیمنٹ کا تعطل ختم کرنے بامعنی تجاویز پر غور کرنے کا تیقن : مرکزی وزیر برائے پارلیمانی اُمور وینکیا نائیڈو

چینائی۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کھلے ذہن سے کانگریس کی بامعنی تجاویز پر غور کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ پارلیمنٹ میں تعطل ختم کیا جاسکے اور 8 اہم مسودات قانون جاریہ مانسون اجلاس میں منظور کئے جاسکیں۔ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو نے پارلیمانی کارروائی میں خلل اندازی پر کانگریس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے کہہ چکے ہیں کہ براہ کرم ایوان میں آئیں، مباحث میں شریک ہوں۔ کانگریسی ارکان پارلیمنٹ کی معطلی بھی منسوخ کی جاسکتی ہے لیکن انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔ وہ تیقن دیتے ہیں کہ اگر بامعنی تجاویز پیش کی جائیں تو حکومت ان پر غور کرنے کیلئے تیار ہے۔ یعقوب میمن پر پھانسی پر گرماگرم مباحث کے پس منظر میں وینکیا نائیڈو نے کہا کہ طاقتور ترین ممکنہ سزا بشمول سزائے موت دہشت گردوں ، قوم دشمنوں اور زنا کاروں کو دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور قوم دشمن کوئی اچھا کام نہیں کرسکتے۔  سزائے موت ایک ایسا مسئلہ ہے جس پر بحث کی جاسکتی ہے لیکن حیرت انگیز طور پر بعض لوگ کھل کر سامنے آگئے اور جب سزائے موت کسی دہشت گرد کو دی جاتی ہے تو وہ اس کی تائید کرتے ہیں۔ کیا ایسے افراد کو قوم دشمن قرار نہیں دیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT