Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس واک آوٹ کے دہانے پر

پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس واک آوٹ کے دہانے پر

نئی دہلی ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ سرمائی اجلاس کا صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ آج بھی ایوان میں کوئی کارروائی نہیں ہوسکی کیونکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نوٹوں کی تنسیخ، آگسٹا ویسٹ لینڈ اسکام اور چند دیگر مسائل پر صف آرائی جاری تھی۔ آج لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں کی کارروائی میں آغاز سے ہی تعطل دیکھا گیا۔ راجیہ سبھا میں برسراقتدار اتحاد اور اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کے درمیان تلخ زبانی تکرار مختلف مسائل پر ہوتی دیکھی گئی جس کی وجہ سے ایوان میں شوروغل شروع ہوگیا تھا۔ کانگریس کی زیرقیادت اپوزیشن نے نوٹوں کی تنسیخ، آگسٹا ویسٹ لینڈ اسکام اور دیگر مسائل پر پرشور احتجاج کیا۔ یہ احتجاج پارلیمنٹ کی تاریخ میں عدیم المثال تھا۔ کانگریس قائد غلام نبی آزاد نے الزام عائد کیا کہ برسراقتدار پارٹی ایوان کے اجلاس میں خلل اندازی پیدا کررہی ہے جبکہ مرکزی وزراء نے غلام نبی آزاد کے تقریر کرنے کیلئے کھڑے ہونے پر اس نے پرشورخلل اندازی کی۔ جے ڈی یو کے قائد شرت یادو نے کاشتکاروں کے مصائب کا شکار ہونے کی شکایت کی ۔ ترنمول کانگریس اور کانگریس نے حکومت پر الزام عائد کیا جبکہ حکومت نے اپوزیشن کو کارروائی میں تعطل کا ذمہ دار قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT