Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ کو یرغمال بنانے پر کانگریس پر راجناتھ سنگھ کی تنقید

پارلیمنٹ کو یرغمال بنانے پر کانگریس پر راجناتھ سنگھ کی تنقید

نئی دہلی۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کانگریس پر پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل اندازی کیلئے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے خلاف برہمی کے نتیجہ میں ایوان پارلیمنٹ کویرغمال نہیں بنانا چاہئے ۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اپوزیشن کا جمہوریت میں نمایاں کردار ہوتا ہے اور حکومت ،اپوزیشن پارٹیوں سے تعاون کی خواہش مند ہے، تصادم کی نہیں۔ ہم اپوزیشن سے خوشگوار تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT