Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / پارلیمنٹ کے خصوصی سشن کی طلبی کے تعلق سے جلد فیصلہ : وینکیا نائیڈو

پارلیمنٹ کے خصوصی سشن کی طلبی کے تعلق سے جلد فیصلہ : وینکیا نائیڈو

حیدرآباد 29 اگسٹ ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر شہری ترقیات و پارلیمانی امور ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ مرکزی حکومت جی ایس ٹی بل کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ کا خصوصی سشن طلب کرنے کے تعلق سے جلد کوئی فیصلہ کریگی ۔ نائیڈو نے میڈیا کو بتایا کہ اس پر تبادلہ خیال  چل رہا ہے ۔ ہم اس بات کا فیصلہ جلد کرینگے کہ جی ایس ٹی بل پر ایوان کا خصوصی اجلاس طلب کیا جائیگا یا نہیں۔ امکان ہے کہ حکومت اس بل کی منظوری کے تعلق سے اتفاق رائے ہونے کے بعد ہی پارلیمنٹ اجلاس کی طلبی یا عدم طلبی کے تعلق سے کوئی فیصلہ کریگی ۔

TOPPOPULARRECENT