Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں قیمتوں میں اضافہ کا مسئلہ اٹھانے ترنمول کانگریس کا اعلان

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں قیمتوں میں اضافہ کا مسئلہ اٹھانے ترنمول کانگریس کا اعلان

نئی دہلی ۔10جولائی ( سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے آج کہا کہ وہ قیمتوں میں اضافہ کا مسئلہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں پہلے ہی دن سے جارحانہ انداز میں اٹھائے گی ۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا 18جولائی سے آغاز ہونے والا ہے ۔ ترنمول کانگریس حکومت سے سنگین صورتحال کے بارے میں سوال کرے گی اور اس سے جواب طلب کرے گی ۔ راجیہ سبھا میں پہلے ہی دن سے قیمتوں میں اضافہ کا مسئلہ اٹھایا جائے گا ۔ راجیہ سبھا میں ترنمول کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر ڈیریک اوبرائن نے کہا کہ اس سلسلہ میں تین نوٹیسیں مباحث کیلئے پہلے ہی دی جاچکی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلہ کو انتہائی اہمیت دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی ایس پی کی منظوری میں مدد کرنے کیلئے پیشکش کررہے ہیں ۔ تاہم قیمتوں میں اضافہ اور دیگر دو یا تین اہم مسائل پر حکومت سے جواب طلب کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT