Monday , October 23 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کی دوبارہ طلبی کیلئے حکومت کا غور

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کی دوبارہ طلبی کیلئے حکومت کا غور

نئی دہلی۔ 25 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )حکومت نے آج کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کو دوبارہ طلب کرنے پر غور کررہی ہے تاکہ جی ایس ٹی بل کے بشمول اہم بلوں کو منظور کرلیا جاسکے۔ اصلاحات کے اقدامات کرنے کیلئے بعض ترمیمات پروہ اپنا کھلا ذہن رکھتی ہے ۔ اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین سے بھی مشاورت کا آغاز ہوچکا ہے ۔ وزیر پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کانگریس ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی اور تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کی کارروائی کوپرسکون طورپر چلانے میں حکومت سے تعاون کریں ۔ یہ وسیع تر قومی مفادات میں ہے ۔ حکومت مانسون سیشن کے دوران کوئی کام کاج نہیں کرسکی اس کو اہم بلوں کی منظوری میں بھی ناکامی ہوئی ہے ۔ پارلیمنٹ کا مانسون سیشن تقریباً ضائع ہوگیا ہے ۔ وینکیا نائیڈو جنھوں نے کہا تھا کہ انھوں نے قبل ازیں ہی اس مسئلہ پر کئی پارٹیوں کے قائدین سے مشاورت کی ہے ، صدر کانگریس سونیا گاندھی اور نائب صدر کانگریس راہول گاندھی سے بھی ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ اگر پارلیمنٹ کی کارروائی کو پرسکون چلانے کیلئے یہ ملاقات ضروری ہے تو وہ ان سے ضرور ملاقات کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT