Saturday , August 19 2017
Home / سیاسیات / پارلیمنٹ ہاؤز میں تمباکو نوشی کیلئے کمرہ بحال

پارلیمنٹ ہاؤز میں تمباکو نوشی کیلئے کمرہ بحال

نئی دہلی ۔ 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ ہاؤز میں ارکان پارلیمنٹ کیلئے تمباکو نوشی یا سگریٹ نوشی کے لئے دوبارہ موقع دیا جارہا ہے اور سگریٹ نوشی کیلئے مختص مقام کو بحال کردیا گیا ہے۔ تمباکو نوشی کے خواہشمند ارکان کو کمرہ فراہم کیا گیا تھا جسے کل سے بحال کردیا جائے گا۔ تاریخی سنٹرل ہال سے متصل اس کمرہ کو گذشتہ ہفتہ 25 جولائی کو دوسرے اغراض کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے مانسون سیشن کے آغاز کے بعد اس کمرہ کو اسٹینوگرافرس کے استعمال کیلئے دیا تھا لیکن ارکان پارلیمنٹ کے ایک گروپ نے جس میں حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان بھی شامل ہیں، مانسون سیشن کے پہلے روز ہی اسپیکر سے ملاقات کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ ان کے لئے ’’اسموکنگ روم‘‘ فراہم کیا جائے۔ ان کا استدلال تھا کہ یہ کمرہ سنٹرل ہال کا حصہ ہے۔ لہٰذا ارکان پارلیمنٹ کی کوئی بھی سرگرمی اسی سے متصل کمرہ میں ہوسکتی ہے۔ یہ دیگر کے استعمال کیلئے نہیں ہونا چاہئے۔ پارلیمنٹ کے تیسری منزل پر واقع ایک کمرہ میں اب اسٹینو گرافرس کو منتقل کیا گیا ہے۔ گراونڈ فلور پر واقع کمرہ کو جہاں قبل ازیں ممتابنرجی کی ٹریبونل کانگریس کو الاٹ کیا گیا تھا، جس نے طویل عرصہ تک اپنی پارلیمانی پارٹی کیلئے دفتر کے طور پر استعمال کیا تھا اب یہ کمرہ سیاستدانوں کی تمباکو نوشی کا مقام بن گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT