Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / پارٹی مخالف سرگرمیوں کے خلاف رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کو جے ڈی ایس کی وجہ بتاؤ نوٹس

پارٹی مخالف سرگرمیوں کے خلاف رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کو جے ڈی ایس کی وجہ بتاؤ نوٹس

بنگلورو۔8جون۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجیہ سبھا اور کونسل انتخابات میں کھلے عام کانگریس کی حمایت کا اعلان کرنے والے جنتادل (ایس ) رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے جنتادل (ایس )قیادت نے آج انہیں وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردیا۔ پارٹی کی طرف سے جاری نوٹس میں ضمیر احمد خان پر ضابطہ شکنی کا الزام لگاتے ہوئے ان الزامات کا تین دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تین دن کے اندر انہوںنے اس کا اطمینان بخش جواب نہ دیاتو ان پر پارٹی مخالف سرگرمیوں کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انسداد پارٹی بدلی قانون کے تحت ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کیلئے اسپیکر سے سفارش کی جائے گی۔ نوٹس میںکہا گیا ہے کہ انہوںنے پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بیان بازی کرتے ہوئے پارٹی کے قومی صدر اور ریاستی صدر پر انگلی اٹھائی ہے۔ان پر الزامات لگائے ہیں۔ اسی لئے ان کی اس حرکت کو ضابطہ شکنی سے تعبیر کیاجاتا ہے۔ ان کے بیانات سے پارٹی کے وقار کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ضمیر احمد خان کو یہ نوٹس ریاستی جنتادل (ایس) صدر وسابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے جاری کی ہے۔

ویلدنڈہ میں شجر کاری کیلئے
پودوں کی تقسیم
ویلدنڈہ۔/8جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویلدنڈہ میں شجر کاری کے بیداری کیلئے عوام میں شجر کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر سومی ریڈی نے کہا کہ برسات کا موسم ہونے کے سبب عوام میں پودے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ پودوں کو زیادہ سے زیادہ لگاکر ماحول کو خوشگوار بنائیں اور سنہرے تلنگانہ کے خواب کو پورا کریں۔ اس موقع پر سرپنچ لکشمی ، ایم پی ٹی سی راملو، تحصیلدار سایدلو اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT