Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / پارٹی کارکنوں کو پولیس ہراساں کررہی ہے

پارٹی کارکنوں کو پولیس ہراساں کررہی ہے

سی پی آئی (ایم ایل) نیو ڈیموکریسی کے قائدین کا الزام
حیدرآباد ۔ 6 اگست (این ایس ایس) سی پی آئی (ایم ایل) نیو ڈیموکریسی نے مطالبہ کیا کہ ریاستی حکومت ضلع کھمم میں ایلندو، پالونچہ اور ضلع ورنگل میں یاکالا، کتہ گوڑم، نرسم پیٹ میں فصلوں کی تباہی کو روک دے اور سی پی آئی (ایم ایل) نیو ڈیموکریسی کے کارکنوں کے خلاف درج کئے گئے غیرقانونی کیسیس کو ختم کردے۔ ایک پریس نوٹ میں پارٹی قائدین وی وینکٹ رامیا، جی نرسیا، پی رنگاراؤ، جہانسی، جے وی چیلتی راؤ، کے راما اور کے رنگیا نے الزام عائد کیا کہ کھمم ڈسٹرکٹ ڈی ایس پی ویریشور راؤ ٹی آر ایس قائدین کے اشارہ پر سی پی آئی (ایم ایل) کے کارکنوں کے خلاف غیرقانونی مقدمات درج کررہے ہیں اور ان کے روڈی شیٹس کھول رہے ہیں۔ پولیس بھی سی پی آئی (ایم ایل) کے کارکنوں کو حکمراں جماعت میں شامل کرنے دھمکیاں دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید الزام عائد کیا کہ ڈی ایس پی کئی اشخاص کے خلاف کئی غیرقانونی کیسیس درج کررہے ہیں اور سی پی آئی (ایم ایل) کے زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی اور سرپنچس کو ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے کیلئے دھمکی دے رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT