Thursday , March 30 2017
Home / ہندوستان / پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ کا رویہ درست نہیں: سی پی ایم

پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ کا رویہ درست نہیں: سی پی ایم

نئی دہلی،20 فروری (سیاست ڈاٹ کاکم) مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے پارٹی کے راجیہ سبھا رکن رت برتا بنرجی کے ذریعہ فیس بک پر اپنی مہنگی گھڑی اورقلم کی تصویر اپ لوڈ کرنے کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ان کے اس رویے کو پارٹی کے اصولوں کے برخلاف قرار دیا ہے ۔ پولٹ بیورو کی کل یہاں ہوئی میٹنگ میں مسٹربنرجی کے اس رویے پر غور کیا گیا اور اسے پارٹی اصولوں کے خلاف قرار دیاگیا چونکہ مسٹر بنرجی نے تو پولٹ بیورو کے رکن ہیں اور نہ ہی مرکزی کمیٹی کے ،اس لئے اس معاملے کو پارٹی کی مغربی بنگال یونٹ کو سونپ دیاگیاتاکہ اس معاملے میں ضابطہ کے مطابق کارروائی کی جائے ۔ خیال رہے کہ 12 فروری کو سلی گوڑی میں فٹ بال میچ کے دوران مسٹر بنرجی نے فیس بک پر اپنے مہنگے ماونٹ بلاک قلم اوریپل گھڑی کی تصویر اپ لوڈ کی تھی جس کے بعد یہ تصویر وائرل ہوگئی۔ پارٹی کے حامیوں نے اس تصویر پر سخت رد عمل کیاتھا اور ان سے آمدنی کے ذرائع کے بارے میں سوالات کئے تھے ۔ مسٹر بنرجی نے تاہم ان الزامات کو بے بنیاد بتایا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT