Tuesday , August 22 2017
Home / عرب دنیا / پارکنگ علاقہ میں بم دھماکہ، چھ افراد ہلاک

پارکنگ علاقہ میں بم دھماکہ، چھ افراد ہلاک

بغداد ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عراقی عہدیداروں کے مطابق بغداد میں ایک پولیس اسٹیشن کے پارکنگ علاقہ میں ہوئے دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔ یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس کا بم اسکواڈ پارکنگ علاقہ میں ایک بم کو ناکارہ کرنے کی کوشش کررہا تھا اور دیگر لوگ وہاں کھڑے ہوکر یہ کارروائی بغور دیکھ رہے تھے۔ حالانکہ پولیس نے صرف ایک دن قبل ہی ایک ایک مشتبہ کار کو ٹوونگ کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن تک پہنچایا تھا۔ 6 مہلوکین میں 3 بم اسکواڈ ارکان اور 3 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ تمام عہدیداروں نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر یہ بات بتائی کیونکہ انہیں میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ بغداد میں گذشتہ کئی سال سے تقریباً روزانہ کوئی نہ کوئی حملہ یا دھماکہ ہوتا ہے اور کار بم دھماکوں کے ذریعہ شہریوں اور سیکوریٹی فورسیس کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں خودکش بم حملے اور سڑک پر نصب کئے گئے بم سے بھی دھماکے کئے جاتے ہیں جس کا تمام تر ذمہ دار سنی شورش پسندوں کو قرار دیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT