Monday , May 29 2017
Home / دنیا / پارکنگ لاٹ میں  کار کی ٹکر سے دو ہلاک

پارکنگ لاٹ میں  کار کی ٹکر سے دو ہلاک

شینو (یوایس) ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا کے ایک چرچ سے ملحقہ پارکنگ لاٹ میں کار کی ٹکر سے دو خواتین ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب ایسٹ سرنگ چرچ میں دعائیہ اجتماع ختم ہونے کے بعد لوگ واپس جارہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ کار ڈرائیور نے زیادہ زور سے گاڑی کو ریورس کیا جو کچھ دیر کیلئے بے قابو ہوگئی اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو ٹکر دیدی جس میں دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔ پولیس نے انکا نام ظاہر نہیں کیا جبکہ دیگر چار زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرہ سے باہر بتائی گئی ہے۔ حادثہ کرنے والا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT