Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / پارکنگ کے مسئلہ پر جھگڑا ‘ نائجیریائی شہری پر حملہ

پارکنگ کے مسئلہ پر جھگڑا ‘ نائجیریائی شہری پر حملہ

حیدرآباد ۔ /27 مئی (سیاست نیوز)  شہر کے پاش علاقے بنجارہ ہلز میں پارکنگ کے مسئلہ پر ایک نائجیریائی شہری کو زدوکوب کیا گیا ۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز مسٹر کے سرینواس کے بموجب 23 سالہ نائجیریائی طالبعلم غاصم ساکن سنگاڑی بستی بنجارہ ہلز  جو ڈگری کا طالبعلم ہے محمد غفور نامی شخص کی بلڈنگ کے روبرو اپنی کار پارک کی تھی جس کے نتیجہ میں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا اور بعد ازاں غفور نے نائجیریائی شہری کے سر پر آہنی سلاخ سے حملہ کردیا ۔ پولیس نے غفور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا اور کیس کی تحقیقات جاری ہے ۔ نائجیریائی شہری پر حملے کے واقعہ پر مرکزی وزیر خارجہ شریمتی سشما سواراج نے چیف سکریٹری تلنگانہ اور دیگر عہدیداروں سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے اور اپنے ٹوئٹر انکاؤنٹ کے ذریعہ یہ بتایا ہے کہ مرکزی وزارت خارجہ اس واقعہ پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT