Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / پارک کار کے شیشے توڑ کر طلائی زیورات و موبائیل فون کا سرقہ

پارک کار کے شیشے توڑ کر طلائی زیورات و موبائیل فون کا سرقہ

حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) کے بی آر پارک کے قریب واقعہ میں نامعلوم سارقین نے پارک کار کے شیشے توڑ کر طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔ ڈیٹکٹیو انسپکٹر بنجارہ ہلز مسٹر جی رام بابو نے بتایا کہ مہیندر کمار ساکن ہائی ٹیک سٹی اپنی معشوقہ بھاگیہ لکشمی کے ہمراہ کے بی آر پارک آیا تھا۔ کار، پارک کرکے معشوقہ کے ہمراہ چہل قدمی کیلئے پارک میں داخل ہوا اور کچھ دیر کے بعد واپس لوٹنے پر کار کا شیشہ ٹوٹا ہوا پایا اور کار میں موجود طلائی زیورات بھی غائب تھے۔ مہیندر کمار نے پولیس میں شکایت درج کرائی اور بتایا کہ بھاگیہ لکشمی کے 17 تولے طلائی زیورات اور آئی فون کا سرقہ کیا گیا ہے ۔  بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور پارک کے اطراف و اکناف کے علاقہ میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیجس کا تجزیہ کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT