Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / پارک گیون کی آئین میں ترمیم کی تجویز

پارک گیون کی آئین میں ترمیم کی تجویز

سیول، 24 اکٹوبر (سیاست ڈا ٹ کام) جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ھي نے آج صدر کو ایک سے زیادہ مدت کا وقت دینے یا پارلیمانی نظام نافذ کرنے کے لئے آئین میں ترمیم کی تجویز پیش کی۔پارک گیون نے کہا کہ جنوبی کوریا میں 1987 سے صدر کی ایک میعاد پانچ سال کی چلی آ رہی ہے ۔ اس کے لئے 1987 میں فوجی حکومت کے خاتمے کے بعد آئین میں ترمیم کی گئی تھی۔ لیکن اب یہ نظام ملک کی ترقی کے لئے رکاوٹ ثابت ہو رہا ہے ۔گیون نے پارلیمنٹ میں کہا کہ صدر کی ایک مدت سے پالیسیوں کو جاری رکھنا مشکل ہو رہا ہے ۔ گیون ملک کی پہلی خاتون ہیں جنہیں صدر منتخب کیا گیا۔ ان کا دور اقتدار 2018 میں ختم ہو رہا ہے ۔ محترمہ گیون نے پارلیمنٹ کی ذیلی کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ صدر کی مدت ایک سے زیادہ کرنے پر فوری طور پر غور شروع کرے ۔جنوبی کوریا کے آئین میں اس سلسلے میں ترمیم پیش کی جا سکتی ہے جسے دو تہائی اکثریت سے منظور کرانا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT