Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / پاسنجر ٹرین کا انجن پٹری سے نیچے اُتر گیا

پاسنجر ٹرین کا انجن پٹری سے نیچے اُتر گیا

رائے پور۔/15مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ میں شورش پسندی سے متاثرہ ضلع دانتے واڑہ کے جنگلاتی علاقہ میں آج ایک پاسنجر ٹرین کا انجن پٹریوں سے اُتر گیا تاہم اس حادثہ میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے بموجب کرناڈول ۔ وشاکھاپٹنم ٹرین کا انجن آج صبح 7:40 بجے بھانسی پولیس اسٹیشن کے حدود میں کملارو کے قریب پٹریوں سے اُچھل کر نیچے آگیا جبکہ یہ ٹرین وشاکھاپٹنم کی سمت جارہی تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ضلع دانتے واڑہ کملوجن کشیپ نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ اس حادثہ میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی سیکوریٹی فورس کو جائے وقوع پر روانہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حادثہ میں نکسلائیٹس کے رول کو خارج از امکان قرارنہیںدیا جاسکتا۔ تاہم بعد تحقیقات ہی اصل وجوہات کا پتہ چلے گا۔

TOPPOPULARRECENT