Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کیلئے صداقت نامہ پیدائش کا لزوم

پاسپورٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کیلئے صداقت نامہ پیدائش کا لزوم

حیدرآباد ۔11اپریل ( سیاست نیوز) حکومت نے اسکولوں میں داخلوں کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول اور پاسپورٹ بنانے کیلئے صداقت نامہ پیدائش کو لازمی قرار دیا ہے جبکہ سابق میں تعلیمی اداروں کی جانب سے جاری کردہ صداقت نامہ پیدائش میں درج کردہ تاریخ پیدائش کو قبول کرتے ہوئے مذکورہ کوئی بھی صداقت نامے جاری کئے جاتے تھے لیکن موجودہ حالات میں اس طریقہ کار کو تبدیل کردیا گیا اور کوئی بھی یکم جنوری 1989ء کے بعد پیدا ہونے والے تمام بچوں کیلئے اگر وہ دیہی علاقوں میں پیدا ہوئے ہوں تو وہ گرام پنچایت سکریٹری سے حاصل کردہ صداقت نامہ تاریخ پیدائش ‘ شہری علاقوں میں پیدا ہونے والے کمشنر میونسپل کونسل کے ذریعہ حاص کردہ صداقت نامہ تاریخ پیدائش متعلقہ ریونیو ڈیویژنل آفیسر کی جانب سے جاری کئے جانے والے صداقت نامہ تاریخ پیدائش کو قبول کیا جائے گا ۔ یکم جنوری 1989ء کے بعد پیدا ہونے والے افراد بہرصورت وہ اپنا صداقت نامہ ‘ تاریخ پیدائش مذکورہ عہدیداران مجاز سے ہی حاصل کرکے اپنے دیگر ضرورتوں کی تکمیل کرنے پر اولین توجہ دیں ۔

TOPPOPULARRECENT