Monday , July 24 2017
Home / جرائم و حادثات / پاسپورٹ نہ ہونے پر لاش کو رشتہ داروں کے حوالہ کرنے سے حکام کا انکار

پاسپورٹ نہ ہونے پر لاش کو رشتہ داروں کے حوالہ کرنے سے حکام کا انکار

حیدرآباد 13فروری (یواین آئی ) شہرحیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پرپاسپورٹ نہ ہونے پر لاش کو رشتہ داروں کے حوالہ کرنے سے ایرپورٹ حکام نے انکار کردیا ۔آندھراپردیش کے مچھلی پٹنم کی ناگا شیلجہ کی موت بیماری کے سبب گزشتہ ہفتہ پولینڈ میں ہوگئی تھی وہاں کے افسروں نے لاش کو بذریعہ طیارہ پولینڈ سے بھیجا ۔لاش کے ساتھ ناگا شیلجہ کا پاسپورٹ بھی تھا جوقطر ایرویز کے افسروں کی لاپرواہی کے نتیجہ میں نہیں مل سکا۔ اس لاش کے شمس آباد ایرپورٹ پر آنے کے بعد ایرپورٹ حکام نے اس کا پاسپورٹ نہ ہونے پر اسے رشتہ داروں کے حوالہ کرنے سے انکار کردیا جس پر ناگا شلیجہ کے رشتہ داروں نے ایرپورٹ پر احتجاج کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT