Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / پالمورآبپاشی پراجیکٹ دو سال میں مکمل کرلیا جائے

پالمورآبپاشی پراجیکٹ دو سال میں مکمل کرلیا جائے

عہدیداروں کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت ۔ بجٹ میں بھی آبپاشی پراجیکٹس کو ترجیح
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے پالمور رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پراجکٹ کو دو سال میں مکمل کرلینے کا اعلی عہدیداروں کو مشورہ دیا ۔ پالمور رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پراجکٹ کے مسئلہ پر چیف منسٹر نے آج اپنے کیمپ آفس پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس جائزہ اجلاس میں وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ ، وزیر صنعت مسٹر جے کرشنا راؤ ، وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ انہوں نے اجلاس میں حصول اراضیات معاوضہ کی ادائیگی ، پراجکٹ کا جملہ رقبہ جیسے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیف منسٹر نے پر زور الفاظ میں کہا کہ بہر صورت پالمور رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پراجکٹ کو دو سال میں مکمل کر کے پمپ ہاوزس اور کنال کے کام بھی ایک ساتھ چلاتے ہوئے مکمل کیا جانا چاہئے علاوہ ازیں ذخیرہ آب اور ٹنلس کے کاموں کو جلد سے جلد فراہم کرنے کے ساتھ دو ہفتوں میں کاموں سے متعلق سروے کر کے ڈیزائن مرتب کر کے ٹنڈرس طلب کرنے کی ہدایات دیں ۔ علاوہ ازیں چیف منسٹر نے سروے ایجنسیوں کو اضافہ تعداد میں رکھتے ہوئے پراجکٹ کے سروے کاموں کی عاجلانہ تکمیل کو یقینی بنانے کی اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایات دیں ۔ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ حکومت بجٹ میں ریاست کے آبپاشی پراجکٹس پر اولین ترجیح و اہمیت دے گی ۔ لہذا عہدیداروں کو چاہئے کہ بغیر کسی غفلت و لاپرواہی کے پراجکٹ کو مکمل کرنے کے اقدامات کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ پراجکٹ کے تعلق سے ہر پیر کو جائزہ اجلاس طلب کرنے کاموں کی انجام دہی کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور پالمور رنگاریڈی لفٹ اریگیشن پراجکٹ کی تکمیل کے ذریعہ ضلع محبوب نگر کو سرسبز و شاداب بنانے کے اپنے عزم کا ادعا کیا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہر سال آبپاشی پراجکٹس کے لیے محکمہ آبپاشی کو بجٹ میں 25 ہزار کروڑ روپئے جاری کریں گے ۔ چیف منسٹر نے پراجکٹ کے ڈیزائن کی تیاری و دیگر کاموں کے لیے ضرورت پڑنے پر ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات بھی حاصل کرنے کی ہدایات دیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT