Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / پالیرو ضمنی چناؤ ، کھمم میں ٹی آر ایس پلینری

پالیرو ضمنی چناؤ ، کھمم میں ٹی آر ایس پلینری

مقام تبدیل کرنا مشکل ، چیف الکٹورل آفیسر کو کے ٹی آر کا مکتوب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ٹی آر ایس نے چیف الکٹورل آفیسر بھنور لال سے پارٹی کا پلینری اجلاس کھمم میں 27 اپریل کو منعقد کرنے کے لیے اجازت طلب کی ہے ۔ اس سلسلہ میں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کا پارٹی کی طرف سے لکھا گیا مکتوب کل حیدرآباد کے مئیر بی رام موہن نے چیف اکزیکٹیو آفیسر کے حوالہ کیا ۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ٹی آر ایس ہر سال اپنا پلینری منعقد کرتی ہے اس سال یہ اجلاس کھمم میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ۔ انتظامات کے لیے مختلف کمیٹیاں بھی قائم کی جاچکی ہیں ۔ اس دوران الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پالیرو اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ نشست رکن رام ریڈی وینکٹ ریڈی کے انتقال سے خالی ہوئی ہے ۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ پارٹی اجلاس کا پروگرام کافی پہلے طئے کیا جاچکا ہے ۔ اس مرحلہ پر مقام تبدیل کرنے کے لیے وقت نہیں ہے ۔ چیف الکٹورل آفیسر سے اپیل کی گئی کہ پلینری کھمم میں منعقد کرنے کی اجازت دیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT