Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / پالیر اسمبلی حلقہ کے لئے آج ضمنی انتخاب

پالیر اسمبلی حلقہ کے لئے آج ضمنی انتخاب

حیدرآباد ۔ 15 ؍ مئی (سیاست نیوز) ضلع کھمم کے پالیر حلقہ اسمبلی کے لئے کل رائے دہی ہوگی ۔ حکام نے تمام انتظامات کر لیئے ہیں ۔ اس مقابلہ میں 9 آزاد امیدواروں کے بشمول 13 امیدوار حصہ لے رہے ہیں کانگریس رکن اسمبلی رام ریڈی وینکٹ ریڈی کے انتقال کے باعث یہ ضمنی انتخاب ہو رہے ہیں ۔یہاں ٹی آر ایس ‘کانگریس اور سی پی آئی ایم کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہوگا ۔ ٹی آر ایس کی جانب سے وزیر روڈ ٹرانسپورٹ ٹی ناگیشورراو امیداور ہیں ۔ جبکہ کانگریس نے وینکٹ ریڈی بیوہ شچترا ریڈی کو امیدوار بنایا ہے ۔ بی جے پی مقابلہ میں حصہ نہیں لے رہی ہے ۔ سی پی آئی ایم کے ٹکٹ پر پی سدرشن راو مقابلہ کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT